راولپنڈی میں موٹر سائیکل رکشے میں دھماکے سے 1 شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں رکشے میں دھماکا ہوا ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل رکشے کو نقصان پہنچا ہے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاہم سلنڈر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔