• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر اشرفی کی راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے راولپنڈی میں دستی بم دھماکے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی فوج، قوم اور سلامتی کے ادارے دہشت گردوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور پاکستان دشمنوں کے عزائم نہ کل کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گے۔


وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور اہلِ پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔

تازہ ترین