• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 1343 مریضوں کی تشخیص ہوئی، 9 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10270 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1343 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 2148246 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اور صوبے میں اب تک 195702 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کورونا کے مزید 851 مریض صحتیاب ہوگئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا کے 86 فیصد یعنی 167343 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں کوویڈ-19 کی وجہ سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3158 ہوگئی ہے۔ اس وقت 25201 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ 24225 مریض گھروں اور 16 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔


انھوں نے بتایا کہ اس وقت مختلف اسپتالوں میں 960 مریض زیرِ علاج ہیں۔  کورونا متاثرہ 764 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اسوقت کورونا کے 88 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1343 کورونا کیسز میں سے 1133 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 368، کورنگی میں 268، جنوبی کراچی میں 256، ضلع وسطی میں 132، ملیر میں 82 اور ضلع غربی میں 27 مزید کیسز  سامنے آئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 42، خیرپور 21، جیکب آباد 15، گھوٹکی میں 11، جامشورو، سکھر، عمرکوٹ، قمبر اور سانگھڑ میں 10- 10، نوابشاہ میں 8، بدین میں 6، شکارپور میں 5 اور لاڑکانہ میں 4، ٹنڈو محمد خان میں 3، نوشہرو  فیروز اور سجاول میں 2 - 2، ٹھٹھہ اور دادو میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں۔ 

تازہ ترین