• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل جلسے میں لوگوں کا جم غفیر تھا: مریم نواز


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ماڈل ٹاون میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جلسے میں لوگوں کا جم غفیر تھا۔

مریم نواز نے کامیاب جلسے پر سینئر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد بھی پیش کی۔


انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے پر سعد رفیق اور دیگر عہدیداروں کومبارکباد دیتی ہوں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ یہ خالصتا عوامی جلسہ تھا جس میں عوام شامل ہوئے، نواز شریف کے مجبوری میں باہر جانے شہباز شریف کے جیل جانے کے بعد آپ کی پذیرائی کی شکرگزار ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ سینئر رہنماؤں نے مجھے سپورٹ کیا، میری عزت افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ سب جان گئے ہیں جتنے لوگ جلسہ گاہ میں تھے اس سے بڑا جلسہ باہر تھا۔

قومی خبریں سے مزید