• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور لیڈی ڈیانا میں کیا مماثلت ہے؟

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو لیڈی ڈیانا سے مماثل قرار دے دیا۔

مائزہ حمید نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسے لیڈی ڈیانا کوئی ایک رات میں شہزادی نہیں بن گئی تھیں اسی طرح مریم نواز ہیں جنہوں نے جیل میں وقت گزارا، مگر ہر اچھے برے وقت میں کارکنوں کے ساتھ رہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اس رویے اور انداز کی وجہ سے ہی وہ ہردلعزیز اور محبوب لیڈر مانی جاتی ہیں۔


اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔

تازہ ترین