مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میری باتوں کو ٹوئیسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، کچھ خبریں چلوائی جاتی ہیں۔
احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے مینار پاکستان پر اتوار کو ہونے والے جلسے کے بارے میں کہا کہ میں نے اپنی سیاسی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیکھا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کل کے اجلاس میں کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت بڑا مجمع تھا آپ پراپیگنڈہ کا شکار ہو رہے ہیں۔