• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: فائرنگ اور حادثات، 11 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور، خاران اور کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جبکہ ضلع سوراب اور مستونگ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق پنجگور کےعلاقے پروم میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیاہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ خاران میں پیش آیا جہاں کوشک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد میر احمد اور بلوچ خان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ادھر ضلع قلات کے علاقے سوراب میں کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔


مستونگ کے علاقے گنج ڈوری میں گاڑی کی ٹکر سے 1 موٹرسائیکل سوار گل خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین