• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روینہ ٹنڈن نے شہناز گِل کے کونسے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے معروف بھارتی ریلیٹی شو بگ باس 13 کی مد مقابل شہناز گِل کے مقبول ترین ڈائیلاگ پر مبنی ریپ سانگ پر بیٹی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنالی۔

روینہ ٹنڈن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے جس ریپ سانگ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی ہے وہ بگ باس 13 کی مدمقابل شہناز گِل کے مشہور ڈائیلاگز پر مبنی ہے۔

بگ باس کے 13ویں سیزن میں شہناز گِل نے کچھ یہ الفاظ کہے تھے:

کیا کروں؟ میں مرجاؤں؟ 
میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں؟ 
تمہاری فیلنگز تمہاری
توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا

شہناز گِل کے منہ سے بولے گئے یہ الفاظ بھارت سمیت دُنیا بھر میں اس قدر مشہور ہوئے تھے کہ ان جملوں نے ایک ڈائیلاگ کی شکل اختیار کرلی اور اب انہی ڈائیلاگ پر مبنی ایک بھارتی ریپ سانگ بھی تیار کیا گیا ہے جسے خوب مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام پر یہ ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہناز گِل اور ریپ گلوکار یشراج مکہٹی کی بہت تعریف بھی کی۔

اداکارہ نے 14 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام صارفین روینہ ٹنڈن کی اس ٹک ٹاک ویڈیو پر اُن کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔

تازہ ترین