• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب نے ریڈ زون ایکٹ تیار کرلیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے ریڈ زون ایکٹ تیار کرلیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر 6 ماہ سے 3 سال تک کی قید تجویز کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ریڈ زون ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اور مشاورت سے کسی بھی جگہ کو ریڈ زون قرار دے سکتے ہیں۔

اس ایکٹ کے تحت وی وی آئی پیز کی موومنٹ والے مقامات کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ریڈ زون قرار دیا جاسکتا ہے۔


ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی خلاف ورزی پر 6 ماہ سے 3 سال تک قید اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین