• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ارکان اسمبلی کے استعفے، معمہ حل نہ ہوسکا،استعفیٰ بذریعہ ڈاک موصول ہوا، اسپیکر کے پی کے،اورنگزیب نلوٹھا نے استعفیٰ اسپیکر کو بھیجنے کی تردید کردی

پشاور (جنگ ڈیسک)ن لیگی ارکان کے استعفے اسپیکر کو کون بھیج رہاہے؟ خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا نے بھی استعفیٰ اسپیکر کو بھیجنے کی تردید کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے سوشل میڈیا سے ان کا جعلی استعفا اٹھا یا ہوگا۔دوسری جانب اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کا دعویٰ ہے کہ انہیں استعفیٰ بذریعہ ڈاک موصول ہوا جس کی تصدیق کیلئے اورنگزیب نلوٹھا کو طلب کیا ہے۔اس کے علاوہ ن لیگ کے دو ارکان قومی اسمبلی کے استعفے بھی براہ راست اسپیکر کو موصول ہونے کا معمہ بھی اب تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین