• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر پولیس اہلکار نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوائی


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا لاہور سے سکھر کے لیے روانگی کے بعد مختلف جگہ پر کارکنان نے بھرپور استقبال کیا، جبکہ موٹروے پر پولیس اہلکار نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

لاہور سے سکھر کی مسافت میں مختلف شہروں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

 مریم نواز جب شرقپور انٹرچینج ٹول پلازہ پہنچیں تو موٹروے پولیس اہلکار نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔


مریم نواز  نے موٹر وے پر نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ملتان اور رحیم یار خان میں کارکنوں نے مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا۔

سکھر روہڑی انٹر چینج پر بھی کارکنوں کی بڑی تعداد مریم نواز کو خوش آمدید کہنے پہنچ گئی۔

تازہ ترین