• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے بہن کا جعلی اکاؤنٹ رپورٹ کرنے کی اپیل کردی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بہن عاصمہ نواز شریف کا فیک اکاؤنٹ رپورٹ کرنے کی درخواست کردی۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں فیک اکاؤنٹ کی ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ براہ کرم میری بہن کے نام سے چلائے جانے والے اس فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کی جانب سے نشاندہی کی جانے والے اکاؤنٹ پر عاصمہ نواز شریف کی مریم نواز شریف کے ہمراہ تصویر استعمال کی گئی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بھی ایک فیک اکاؤنٹ ہے جس نے مجھے بلاک کر رکھا ہے لیکن آپ سب اسے بھی رپورٹ کریں۔‘


مریم نواز نے تمام لوگوں سے اسے رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین