پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنی مرضی اپنے لوگ بھیجیں، ملاقاتیں کروالیں، جیل میں بھیجیں، فون کروالیں، آپ کواین آر او نہیں ملے گا، آپ کو گھر جانا پڑے گا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ضمتی انتخابات اپوزیشن کے بغیر کروائیں گے؟
مریم نواز نے کہا کہ وہ تو دھاندلی کرکے بھی آسکتے ہیں جیسے2018 میں آئے، جس انتخابات میں اسی فیصد عوام شرکت نہیں کرتے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جس الیکشن میں صرف ایک جماعت اکیلی شرکت کرے گی اس کی کوئی حیثیت نہیں، ہر کسی جماعت کا اپنا موقف ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ہوتا ہے سب اس موقف کو سامنے رکھتے ہیں، سب کے موقف سامنے رکھتے ہیں، ان پر بحث ہوتی ہے پھر فیصلے ہوتے ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کےاجلاس میں سب کےموقف کو سامنے رکھیں گے۔