• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈٹ کلیئرکرکے مطمئن کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان حفیظ عبد اللہ کا یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی سے متعلق کہنا ہے کہ ہم نے آڈٹ کلیئر کرکے اس پر مطمئن کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے حفیظ عبد اللہ نے بتایا کہ پی آئی اے نے گزارش کی تھی کہ خود کودوبارہ مکمل آڈٹ کیلئے پیش کرتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ شرائط پر عمل درآمد کیلیے ہماری تیاری بہت اچھی ہے،وہ ہمیں پروازوں کی عبوری اجازت بھی دے دیں تو بہت اچھا ہوگا۔

حفیظ عبد اللہ کاکہنا تھاکہ ہمیں جواب دیا گیا کہ قانون کے تحت عبوری اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی طرف جو معاملات تھے وہ کلیئرکر دیے گئے ہیں،لائسنس والے معاملے پر ریگولیٹری کا کام باقی ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ پی آئی اے کی افرادی قوت رضاکارانہ اسکیم کے تحت کم ہو رہی ہے،تعطل میں پڑے کیسز چلانے میں پریشر گروپس مزاحمت کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین