• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، زید علی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کہتے ہیں کہ مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہی ہوتا ہے۔

اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرنے والے زید علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی نظر آرہی ہے۔


مذکورہ تصویر میں زید علی اور اُن کی اہلیہ برفبانی علاقے میں سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بخوبی انداز میں موسم سرما سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

زید علی نے اپنی اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یقین کریں ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔‘

زید علی کے اس مثبت بھرے پیغام اور تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ اب تک اُن کی پوسٹ پر دو لاکھ 53 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین