• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اُن کی طلاق ہوگئی ہے۔

2020 ایک ایسا سال رہا جہاں ہر گُزرتے دن کے حیرت انگیز خبریں سامنے آئیں، کبھی فنکاروں کی اچانک شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو وہیں کچھ نامور جوڑیوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں جن میں عروہ اور فرحان سعید، فیروز خان اور علیزے فاطمہ، فریال محمود اور دانیال راحیل شامل ہیں۔

اب سالِ نو کے آغاز میں ہی ایک اور ایسے ہی خبریں سامنے آئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالِ نو کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کی۔


صنم جنگ کی اس تصویر پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی طلاق کی خبروں پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اداکارہ کے شوہر قسام جعفری کسی دوسری خاتون کے ساتھ دوسری شادی بھی کرچکے ہیں۔

ایک صارف نے جب صنم جنگ سے پوچھا کہ قسام نے آپ کو طلاق کیوں دی؟ جس پر جواباََ صنم جنگ نے کہا کہ ’آپ کی وجہ سے۔‘ 

صنم جنگ اور قسام جعفری کی جانب سے ابھی تک اُن کی طلاق کی خبروں سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔ قسام جعفری پیشے سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔

تازہ ترین