• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کرک مندر حملہ از خود نوٹس کی سماعت کل ہوگی

پشاور ( آن لائن ) کرک میں مندر پر حملے کی رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت آج سپریم کورٹ میں جمع کر یگی۔ کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہو گی کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کرینگے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے مندر پر حملے کے نوٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کی، کرک کے تحصیل بانڈہ دائود شاہ کے علاقے ٹیری میں مندر کو نذر آتش کیا گیا تھا جس کا خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سخت نوٹس لیا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نذر آتش مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرنے کے حوالے سے اقلیتی کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل رکن قومی اسمبلی رمیش کمار، ہوم سیکرٹری، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس نے گزشتہ روز کرک میں متاثرہ مندر کا دورہ بھی کیاتھا۔ انتظامیہ کی جانب سے حملے میں ملوث جے یو آئی ( ف ) کے ضلعی امیر رحمت سلام سمیت 350 افرادکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا تھا جن میں پچاس سے زائد کی گرفتاریاں بھی ہو ئیں ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مندر پر حملہ ہوا ہے۔

تازہ ترین