وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری قائی قبیلے سے جاملے ۔
فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترکی میں ڈراما سیریز ارطغرل غازی کے اداکار کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
انہوں نے ترکی میں میں موجود ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں قائی قبیلے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بورک کے ساتھ قبیلے میں ملاقات کی اور اس کی تصویر بھی اپنے فیس بک پر شیئر کی۔
فواد چوہدری کی ترک اداکار کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور ارطغرل کے فین اسے خوب سرہا رہے ہیں۔