• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی امریکی ویکسین کے مضر اثرات سامنے آنا شروع

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا کی دوا ساز فرم موڈرنا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے مضر اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ خوراک اور ادویہ سے متعلق امریکی ادارے نے موڈرنا کی ویکسین سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس کی رو سے اسے استعمال کرنے والوں کے چہروں پر داغ،دھبے پڑ سکتے ہیں۔ پلاسٹک سرجری کے ماہر ڈاکٹر عامرکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ویکسین کے استعمال کے دوران بعض افراد کے چہروں پر دھبے ضمنی اثرات کے طور پر ظاہر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ موڈرنا ویکسین کی 30ہزار افراد پر آزمایش کی گئی ہے،جن میں سے 3افراد میں منفی اثرات ظاہر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے ویکسین لگوانے سے 2ہفتے قبل پلاسٹرزچڑھایا تھا اور ایک نے 6ماہ قبل چہرے پر پلاسٹرلگوایا تھا۔ ڈاکٹرکرم نے وضاحت کی کہ مدافعتی نظام جسم کے ان حصوں کو متاثر کرسکتا ہے جنہیں پلاسٹر سے پُر کیا گیا ہے اور وہاں سخت ارتعاشی ردعمل ظاہرہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ ضمنی اثرات کی وجہ سے لوگوں کو ویکسین لگوانے سے پرہیز نہیں کرنا چاہیے۔ جن افراد میں ضمنی اثرات ظاہر ہوئے ہیں،ان کا علاج کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین میں صرف داغ دھبے ظاہر ہوئے تھے۔ تاہم اگر کسی میں شدید ردعمل ظاہر ہو تو اسے فوراً معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
تازہ ترین