• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کی تحقیقات شواہد نہ ملنے پر بند کردیں، لندن پولیس

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) برطانوی پولیس نے پاکستان کے اثاثے تلاش کرنے والے یونٹ کے سابق سربراہ شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کی تحقیقات بند کر دی ہیں کیونکہ ڈیڑھ سال کی تحقیقات کے باوجود کوئی شواہد ملے ہیں نہ کوئی شخص اس حوالے سے مشتبہ نہیں پایا گیا۔

لندن پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ہم نے تمام خطوط پر انکوائری کی ہے اور کسی شخص کو شناخت کرنے کے قابل نہیں ہوپائے‘۔ مقامی پولیس کے مطابق شہزاد اکبرکی شکایت انتہائی پیچیدہ تفتیش تھی۔ 

پولیس کے مطابق حملے کا شکار ہونے والے شخص کا تحفظ ہماری ترجیح ہے اور اگر کوئی نئی معلومات سامنے اٗیں تو ہم ان کے مطابق عمل کریں گے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزاد اکبر کی شکایت پر کئی گھنٹوں پر مشتمل ویڈیو فوٹیج دیکھی گئی اور رے اسٹون سے باہر جانے کے مقامات اور اندر آنے کے مقامات کا جائزہ لیا گیا لیکن کسی مشکوک شخص کی نشان دہی نہیں ہوسکی۔ فرانزک جائزے سے بھی آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں ملا اور کوئی شواہد نہیں مل پائے۔

اہم خبریں سے مزید