• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی، گندم کی طرح خوردنی تیل کی قیمت میں 50 روپے کلو اضافہ

اسلام آباد (حنیف خالد) گندم اور چینی کے بعد خوردنی تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ایک سال میں خوردنی تیل کی قیمت میں 50 روپے کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا پچھلے سال خوردنی تیل کی قیمت 160 روپے کلو تھی جو 7 جنوری کو بڑھ کر 210 روپے کلو ہوگئی ہے ایک سال پہلے خوردنی تیل پاکستان600 ڈالر فی ٹن درآمد کر رہا تھا 7 جنوری کو اس کی درآمدی قیمت 1000 ڈالر ہوگئی ہے۔ پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں اوسطاً 25 کلو فی فرد خوردنی تیل استعمال ہو رہا ہے۔

تازہ ترین