• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کھلاڑی محمد سراج کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد سراج کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑ گیا، جس کے بعد ان کی ٹیم انتظامیہ نے درخواست جمع کروادی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پر موجود محمد سراج کو سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ کی جانب سے ان پر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔ 

محمد سراج نے واقعے کو فوری طور پر اپنے کپتان اجنکیا رہانے کو بتایا جنھوں نے فیلڈ امپائرز کو سارا معاملہ رپورٹ کیا۔ 

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے روز کے کھیل کے آخری سیشن میں جب محمد سراج باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو انھیں جملے کسے گئے۔

تازہ ترین