• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 961 مریضوں کی تشخیص، 17 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11473 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید961 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے17 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد3611 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 2397783 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ اور صوبے میں اب تک218597 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 753 مریض صحت ہو چکے ہیں۔ اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد اب تک 197430 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت 17556 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 16756 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 788 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ 704 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 961 نئے کیسز میں سے791 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع جنوبی256، ضلع شرقی251، کورنگی 94، ضلع وسطی 92، ملیر اور ضلع غربی میں 49 ۔ 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 25، قمبر 15، لاڑکانہ14، دادو اور شہید بےنظیر آباد12۔ 12، خیرپور اور سجاول 11۔ 11، ٹھٹھہ 7، جامشورو6، گھوٹکی اور میرپور خاص 5 ۔ 5، بدین اور جیکب آباد 4 ۔ 4، مٹیاری اور سکھر 3 ۔ 3، ٹنڈو الہیار، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ 2 ۔ 2 اور کشمور میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین