وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3708 ہو گئی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران14137 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جبکہ اب تک 2498749 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے 1547 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک227885 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2852 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد206927 ہوچکی ہے اور اس وقت 17250 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 16345گھروں میں ، 11آئسولیشن سینٹرز میں اور 894 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 806 کورونا وائرس کے مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 82مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
اُن کا اپنے بیان میں بتانا تھا کہ 1547نئے کیسز میں سے 1258 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ کراچی کے ضلع شرقی میں 404،ضلع جنوبی میں 373، ضلع وسطی میں 187، ضلع کورنگی میں 122،ضلع ملیر میں 101 اور ضلع غربی میں 71 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اندرون سندھ دے متعلق بتایا ہے کہ عمرکوٹ میں 50، شہید بینظیرآباد میں 46، حیدرآباد میں 38 جبکہ میرپورخاص میں 27، ٹھٹہ میں 24، دادو میں 14اور شکارپور میں 10 کیسز ہیں۔
اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ٹنڈوالہیار میں 8، گھوٹکی ، جیکب آباد اور سانگھڑ میں 7-7 کیسز اور کشمور، نوشہروفیروز اور سکھر میں 6-6 اور مٹیاری میں 5 کیسز ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا بتانا تھا کہ جامشورو میں 4، بدین اور خیرپور میں 3-3 اور لاڑکانہ میں2 کیسز سامنے آئے ہیں۔