• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ، کیمیکل فیکٹری میں آگ غفلت کے باعث لگی، رپورٹ


کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ غفلت کا نتیجہ نکلی۔

فائر بریگیڈ نے کیمیکل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ کی رپورٹ تیار کرلی، جلد اعلی حکام کو ارسال کی جائے گی۔

فائربریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق سائٹ میں کیمیکل اسپرے گودام میں آگ غفلت کے باعث لگی، گودام میں بڑے سلنڈرزمیں زنگ صاف کرنے والا کیمیکل آتا ہے،  یہ اسپرے اسپرٹ ، تھنر سمیت دیگر کیمیکلز کا مجموعہ ہوتا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑے سلنڈر سےچھوٹے ڈبوں میں بھرتے ہوئے غفلت برتی گئی، گودام میں آگ بجھانے کے کوئی آلات بھی موجود نہیں تھے، اس غفلت کے نتیجے میں آگ لگی جو بہت تیزی سے پھیلی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس وقت پیکنگ کےلیے دو مزدور تھےجوچھت پر چڑھ گئے، گودام کے بالکل برابرمیں پلاسٹک ویسٹج کا بھی گودام تھا، پلاسٹک ویسٹج کے باعث بھی آگ بہت تیزی سے پھیلی۔

دونوں میں سے کسی بھی گودام میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا، فائر بریگیڈ نے رپورٹ تیار کرلی، جلد اعلی حکام کو ارسال کی جائے گی۔

تازہ ترین