• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کے الزام میں ملوث چاروں ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے دو کلو ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کے الزام میں ملوث چاروں ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ معیاری تفتیش کی بنیاد پر ہی استغاثہ عدالت سے ملزمان کی سزا کی استدعا کر سکتا ہے اور اگر جب تفتیشی افسران نے مقدمات کی تفتیش میں اسی طرح کوتاہی، غیرذمہ داری اور غیرسنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا ہو تو پھر عدالتیں ایسے رویوں کی بنیاد پر کسی بھی ملزم کو سزا نہیں دے سکتیں کیونکہ عدالتوں نے مقدمات کا فیصلہ مروجہ اصولوں اور قانون کی روشنی میں کرنا ہے نہ کہ اس بات پر کہ صرف تفتیشی افسر کا ذہن مطمئن ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اے این ایف نے گزشتہ سال 23جنوری کو گوجر خان کے ایک کارگو میں کارروائی کر کے برطانیہ بھجوائے جانے والے ڈائننگ ٹیبل کے دونوں پایوں کو کاٹ کر ایک ایک کلو ہیروئن برآمد کی اور فرنیچر بک کروانے والے پرویز اقبال بٹ سمیت دس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں فرنیچر پالش کرنے والے، اٹھانے والے اور جوڑنے والے تک شامل تھے، عدالت نے فرد جرم عائد کرتے وقت عبدالرحیم، وقار احمد، حارث شہزاد، قذافی انور، خرم شہزاد اور محمد زاہد کو بلاجہ اس کیس میں ملوث کرنے پر بری کر دیا تھاجبکہ پرویز اقبال بٹ، حمید گل، حبیب اللہ اور محمد سعید پر فرد جرم عائد کر کےکر ٹرائل مکمل کیا اور گزشتہ روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان چاروں کو بھی بری کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین