• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کا اقتدار مولانا فضل الرحمان سے ابھی بہت دور ہے، طاہر محمود اشرفی


وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد کا اقتدار  مولانا فضل الرحمان سے ابھی بہت دور ہے ، مولانا کہیں گے تو ان کیلئے حلوہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ  ہماری تو گزارش ہے کہ مدارس کے معصوم بچوں کو گاڑیوں میں ڈال کرنہ لائیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ  مولانا اجمل قادری نے خود کہا کہ وہ نواز شریف، شہباز شریف کو بتا کر اسرائیل گئے تھے،  مولانا اجمل قادری اگر نواز شریف، شہباز شریف کو بتا کر اسرائیل گئے تو ان کیخلاف کیا کارروائی کی گئی؟


انہوں نے کہا کہ  پاکستانی پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا گیا، اس پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اگر اسرائیل کا دورہ کرنے پر مولانا اجمل قادری کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی تو اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

تازہ ترین