• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی و مذہبی قائدین مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، طاہر اشرفی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ سیاسی و مذہبی قائدین کو تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔کرک مندر پر حملہ کا مقصد اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ پاک فوج اور قوم نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی ہے۔مچھ میں بے گناہ ہزارہ برادری کے افراد کا قتل افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد عثمان کے افتتاح کے موقع پر علماء و مشائخ اور میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔طاہر اشرفی نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں، سعودی عرب سمیت دیگر عرب اسلامی ممالک کے ساتھ بھی معاشی ، اقتصادی ، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے ، پاکستان دنیائے اسلام کی اہم طاقت ہے۔
تازہ ترین