فیصل آباد میں نوجوان کو جانوروں کے ساتھ زنجیروں سے باندھنے والا زمیندار اشتیاق شاکا پکڑا گیا۔
نہتے نوجوان پر شاکا نے 5 ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا تھا پھر پولیس کے ڈر سے فرار ہوگیا۔
اشتیاق کے 5 بھگوڑے ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
شاکا نے مبینہ طور پر نوجوان کو نوکری چھوڑنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر مونڈھ کر زنجیروں سے باندھا تھا۔
پولیس نے واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔