• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹو انڈسٹری کی پیداوار طلب سے 50 فیصد رہ گئی

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی پیداوار طلب سے پچاس فیصد رہ گئی۔ بنیادی وجہ کورونا وائرس کے نتیجے میں تھائی لینڈ اور چین کی مائیکرو چپس تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے موٹر گاڑیوں کے الیکٹرانک پارٹس کیلئے درکار الیکٹرانک چپ کی عدم اور کم دستیابی ہے۔ کیونکہ ان مائیکرو چپ تیار کرنے والی تھائی اور جاپانی کمپنیوں نے کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں سمارٹ فون‘ نوٹ بک‘ آئی پیڈ‘ کمپیوٹر سمیت دوسرے الیکٹرانک گیجٹ کی مائیکرو چپ بنانا شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین