• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام رہائشی و صنعتی علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سیکرٹری بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات، ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ تمام رہائشی و صنعتی علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے کراچی کی آبی ضروریات پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،پانی چوروں کا مکمل قلع قمع اور خاتمہ کرنے کے لئے اقدامات کو بروئے کار لایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا جس میں محکمہ بلدیات سندھ کے اسپیشل سیکرٹریز ،ایم ڈی واٹر بورڈ، پراجیکٹ ڈائریکٹر K-IV، پراجیکٹ ڈائریکٹر KWSSIP سمیت دیگر افسران نے شرکت کی سیکرٹری بلدیات نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبی ضروریات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، دنیا کے ہر بڑے شہر کی طرح کراچی کی ضروریات و مسائل بھی غیرمعمولی نوعیت کے حامل ہیں لہذا پیشگی منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی کے فلسفے کے تحت کراچی کے مستقبل اور یہاں کے باسیوں کی آبی ضروریات پر ابھی سے کام شروع کرنا حد درجہ ضروری ہےسیکرٹری نے ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت تمام افسران کو پانی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضوں کے تحت اس گھناونے کاروبار میں ملوث مافیا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تازہ ترین