• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاج کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، جبکہ اس ضمن میں وزارتِ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

کنٹرول روم میں امن و امان کی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں 1800 سے زائد پولیس جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔


سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ریلی کے شرکاء کی طرف سے قانون شکنی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کر کے سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین