• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پر کل پی ڈی ایم کا احتجاج کوئی غیر معمولی بات نہیں

اسلام آباد ( طارق بٹ ) پی ڈی ایم کا منگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے ۔تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں بھی اسی طرح کے احتجاج اور مظاہرے کر چکی ہیں ۔2014 کے دوران احتجاج میں تحریک انصاف نے کئی جمعہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا لیکن اس وقت سیکورٹی اقدامات کی وجہ سے وہ الیکسن کمیشن کی عمارت تک نہیں پہنچ سکے ۔تحریک انصاف کے کارکنوں کو ریڈیو پاکستان کی عمارت سے آگے نہیں بڑھنے دیا گیا۔وہ الیکشن کمیشن کا تابوت اٹھائے ہوتے تھے جسے بعد ازاں جلا دیا جاتا ۔ان کا الزام تھا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں دھاندلی کی ہے ۔اگست 2018 میں مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے دیگر ساتھی جماعتوں کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں شہباز شریف نے بھی شرکت کی تھی ۔ لیکن اس بار تیاریوں سے لگتا ہے کہ گیارہ جماعتی اتحاد پیڈی ایم کے تحت اس بار احتجاج ماضی سے کہیں زہادہ بڑا ہو گا ۔پی ڈی ایم تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف سات سا سے زیر التوا مقدمے کا فوری فیصلہ کئے جا نے کے لئے ہے ۔الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو دئے گئے ایک جواب میں پی ٹی آئی نے وضاحت کی ہے کہ اگر دو امریکی کمپنیاں عمران خان کی تحریری ہدایت پر رجسٹرڈ کی گئیں۔

تازہ ترین