• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی کی برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پاک- ترک اشتراک کے آغاز کے بعد اب پاکستانی ٹیلی ویژن کے ثقافتی فروغ کے لیے پاک- برطانیہ دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات کی تھی اور اس حوالے سے خصوصی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں۔عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ کس طریقے سے دونوں ممالک نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ تعلیم اور کرکٹ کے لیے محبت کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے پر غور کررہے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس گلوبل وقت میں آپ جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں پختہ یقین کرتا ہوں کہ تمام شعبہ جات میں ثقافتی تبادلہ، سفارت کاری کا نیا انداز مرتب کریگا۔ عدنان صدیقی نے لکھا کہ ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات میں اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا اور ہم نے تعلیم، انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ کے ذریعے پاک-برطانیہ تعلقات کو نئی تحریک دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے کرسچین ٹرنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ چائے پینا اور خیالات کا تبادلہ کرنا ایک اعزاز تھا۔

تازہ ترین