• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہاؤسنگ سوساٹیز، نیب خیبرپختونخوا کا کریک ڈاؤن شروع

پشاور ( ارشد عزیز ملک) قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کا اغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کامرہ ماڈل ٹائون اٹک کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔نیب خیبرپختونخوا کے ذرائع کے مطابق تحقیقات شفاف انداز میں کی جائیں گی،156انکوائریوں کی باقاعدہ اجازتجعلی ہاؤسنگ مافیا نے بے گناہ لوگوں کو دھوکہ دیا اور غیر قانونی کامرہ ماڈل ٹاؤن کے مالکان نے لوگوں کو اپنی محنت کی کمائی سے محروم کردیا۔مذکورہ کامرہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر بغیر کسی این او سی کے قائم کی گئی تھی۔پلاٹو ں کے لئے ادائیگیوں کی تکمیل کے باوجود ، ملزمان نے متاثرین کو کوئی پلاٹ نہیں دیا ۔ایک سو سے زائد متاثرین نے نیب سے رجوع کیا جن کے لگ بھگ ۔نیب کے پی نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی تقریبا دو ہزار کنال جائیداد منجمد کردی ہے۔

تازہ ترین