• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس، چیف الیکشن کمشنر نے 19 جماعتوں سے تفصیلات مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 سیاسی جماعتوں سے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ حکمران تحریک انصاف کیساتھ اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فنڈز کی پہلے سے الیکشن کمیشن میں تحقیقات ہو رہی ہے ۔ جن 19 پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس جاری ہوئے ان میں ایم کیوا یم ،متحدہ مجلس عمل ، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، جمہوری وطن پارٹی ، اے این پی ، بی این پی ، پختونخوا ملی عوامی ،جی ڈی اے ، آل پاکستان مسلم لیگ، عوامی مسلم لیگ ، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی اور دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے گوشواروں اور پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے 24 فروری کو جواب طلب کر لیا ۔

تازہ ترین