• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے تحقیقاتی اداروں سے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی، صوبائی وزراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر ریفرنس دائر کرنے کی تحریری اطلاع ابھی تک نہیں ملی لیکن تمام مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ہم نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے کسی سے مرعوب ہوئے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ، وزیراعلی کیلئے این آر او مانگا ہےنہ مانگیں گے، نیب ریفرنس میں سوائے بدنیتی کے اور کچھ نہیں ہے پیپلزپارٹی نے تحقیقاتی اداروں سے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی، وزیراعلی سندھ کیخلاف نیب ریفرنس کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا، اگر یہ حقیقت ہے تو تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب اور سعید غنی نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نا صر حسین شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ میں ہو نے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کامیاب ہوئے جس میں پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کو جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ حاصل ہو ئے جبکہ اسکے مدمقابل بڑے اتحاد کے امیدوار کو پچھلے عا م انتخا با ت سے بھی کم ووٹ ملے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ صوبہ میں ترقیاتی کاموں پر تیز رفتا ر ی سے عملدرآمد کروارہے ہیں۔اسی لئے عوام نے پیپلز پا ر ٹی کو بھرپور اکثریت سے کا میا ب کیا۔انہو ں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کے بعد گورنر راج کی باتیں بھی کی گئیں۔ انہو ں نے کہا کہ سیدمراد علی شاہ نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا وزیراعلی سندھ نے عوام کے مفادات کیلئے ضرور کام کیے ہیں وزیراعلیٰ سندھ پر کیس بدنیتی پر مبنی ہے اور اس طرح کے کیسز سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔

تازہ ترین