• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکو کارروا ئی، 0.69ملین کی ریکوری ،22کنڈے ہٹا دیئے

پشاور(جنگ نیوز)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کارروا ئی میں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف سٹی ڈویژن ڈی آئی خان کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 0.69ملین روپے کی ریکوری کی22 کنڈے ہٹائے گئے،بنوں 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے 0.43 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر4 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے ،کارروائی کے دوران 26 کنڈے ہٹائے گئے، کرک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایا جات کی مد میں 0.35 ملین روپے کی ریکوری کی،72 کنڈے ہٹائے گئے،ٹانک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.34 ملین روپے کی ریکوری کی،کارروائی کے دوران 44 کنڈے ہٹائے گئے،لکی ڈویژن کی ٹیموں نے 0.76 ملین روپے کی ریکوری کی جبکہ کارروائی کے دوران 58 کنڈے ہٹائے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ٹاسک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین