• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تشویشناک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایریزونا میں ہوور ڈیم سے لے کر جارجیا میں انگوری ڈیم تک دنیا کے بہت سے مشہور ترین ڈیموں کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔

 دنیا بھر میں 58 ہزار 700 سب سے بڑے ڈیموں میں سے زیادہ تر 1930 اور 1970 کے درمیان تعمیر کئے گئے تھے جو 50 سے 90 سال تک پرانے ہوچکے ہیں۔

تاہم زیادہ تر صرف 50 تا 100 سالہ مدت کیلئے ہی تیار کئے گئے تھے جس کا مطلب ہے کہ ان کا زندگی کا وقت پورا ہورہا ہے۔ 

پریشان کن بات یہ ہے کہ اگر یہ ڈیم ٹوٹ جاتے ہیں تو یہ 8 ہزار 300 کیوبک کلومیٹرز پانی خارج کریں گے جو گرینڈ کین یون (Grand Canyon) کو دو مرتبہ بھردینے کیلئے کافی ہوگا۔ 

محققین کو امید ہے کہ ان فائنڈنگز سے پالیسی سازوں کو عمر رسیدہ ڈیموں کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین