• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 600روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان تبدیل ہونے سے سونے کی فی اونس قیمت 25ڈالر کی کمی سے 1870سے کم ہو کر 1845ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 600روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے 96ہزار 708روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1300روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔

تازہ ترین