• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کےاغوا ءبرائے تاوان اور قتل کے 11ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج راجہ پرویز اختر نے اغواء برائے تاوان اور قتل کے الزام میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ تھانہ حضرو کی پولیس نے اٹھارہ مارچ 2015کو نوجوان مصور خان کو اغواء اور بعدازاں قتل کر کے نعش نالے میں پھینک دینے کے الزام میں گیارہ ملزمان اسحاق، عثمان شاہ، احسن شاہ، افتخار احمد، محمد افضل، محمد میر اکبر، محمد ریاض، بابر خان، عنایت علی، سردار حسین اور یاسر علی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مغوی کی رہائی کے بدلے سعودی عرب میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر اس کے والد محمد نواز سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ فریقین کے وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز عدالت نے ناکافی شہادتوں اور ٹھوس شواہد نہ ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا۔
تازہ ترین