• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، ایم کیو ایم کے کارکن سمیت 2 افراد قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیرنگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر فائیواے فور محدیہ اسٹاپ خورشید بیگم پارک کے فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص سرپر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو عباشی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 37 سالہ محمد ریحان فاروقی ولد محمد قیوم فاروقی کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتول مکان نمبر 519 سیکٹر فائیو ایم نارتھ کراچی کا رہائشی تھا، پولیس نے بتایا کہ مقتول کے پاس اسکی تمام اشیا موجود ہیں ، جائے وقوع پرموجود شہریوں نے پولیس کو بتایا کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور جب انہوں نے دیکھا تو مقتول زمین پر گرا ہوا تھا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان فرار ہو رہے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے اور قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ،مقتول ایم کیو ایم کا سابق کارکن تھا تاہم کافی عرصے سے کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں تھا۔ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر A/3 میں واقع مکان کے باہر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے35سالہ نوجوان اسداللہ ولد حبیب اللہ کو نامعلوم ملزمان نے سر پر گولی مار کر قتل کردیا، پولیس کے مطابق مقتول کوئٹہ کا رہائشی تھا،وہ دو ماہ قبل بلدیہ ٹاؤن سیکٹر A/3 مکان 295 میں رہائش پذیر اپنی بہن کے گھر آیا تھا،مقتول کاروں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا،رات کو دوبجے نامعلوم ملزمان نے اسے فون کر گھر کے باہر بلایا، مقتول نے گھر کے باہر کھڑی کار میں ملزما ن سے بات چیت کی اس دوران ملزم نے برار والی سیٹ سے اس پر دو فائر کئے ایک گولی مقتول کے جبڑے پر لگ کر سر سے آر پار ہوگئی جبکہ دوسری گولی کار کے گیٹ پر لگی ہے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں، پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزمان پیدل فرار ہوئےاور فرار ہوتے ہوئے دو فائر کئے، خول فارنزک کے لئے لیبارٹری بھجوادئے ہیں۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود جنجال گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد امجد ولد نظام، روشن قلد مسکین اور امجد ولد ابراہیم زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

تازہ ترین