بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کی تصاویر خراب کرنے والوں کو پانچ سال سزا دی جاسکے گی۔
قائداعظم کی تصویر خراب کرنے، ہٹانے یا جلانے پر سزا کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
مذکورہ بل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر صابر شاہ نے ایوان میں پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے سنیٹر صابر شاہ کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
بل کے متن میں لکھا گیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر خراب کرنے، ہٹانے یا جلانے پر 5 سال سزا ہوگی۔
اس میں کہا گیا کہ قائدِاعظم کی تصویر خراب کرنے، ہٹانے یا جلانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ہوگا۔