ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا۔
مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ترنڈہ میر خان اڈے کے قریب گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا ہے۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران 250 کلو گرام ملاوٹی پسی سرخ مرچ ضبط کر کے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔