وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیرِ اعلی کے پی کے ترجمان فراز مغل کے مطابق آئندہ ہفتے ٹور دی پشاور سائیکل ریس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس سائیکل ریس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے 150 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
فرازمغل کے مطابق ریس خیر آباد اٹک سے شروع ہو کر پشاور چمکنی پر اختتام پزیر ہو گی۔
فراز مغل کا یہ بھی کہنا ہے کہ 24 سے 26 جنوری فوڈ اینڈ کلچرل فیملی فیسٹیول منعقد ہو گا، جس میں موسیقی، کار شو اور آتش بازی ہو گی۔