امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے طلاق کی افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویر جاری کردی۔
سابق خاتون اوّل کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مشعل اوباما کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔
63 برس کے براک اوباما اور مشعل تیس برس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، پچھلے چند ماہ کے دوران کئی اہم موقعوں پر براک اوباما تنہا نظر آئے تھے، جبکہ سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشعل اوباما نے شرکت نہیں کی تھی۔
امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں بھی وہ شرکت نہیں کریں گی۔
افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اوباما نے تصویر جاری کرکے لکھا کہ مشعل جس جگہ ہوں گی وہ کمرہ گرمجوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی کی عبارت ہوگا۔
مشعل نے بھی جوابی پیغام میں اوباما سے محبت کا اظہار کرکے افواہوں کو ختم کردیا۔