• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈنائٹ آپریشن 200 افراد زیرحراست، جدید اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے پاکستان اورجنوبی افریقہ کرکٹ ٹیسٹ سے قبل شہر بھر میں مڈنائٹ آپریشن کیاگیا، ہوٹلوں ، مسافر خانوں کی سرچنگ کی گئی ناکوں،چھاپے اور محاصروں کے دوران 200سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ بھاری تعداد میں جدید اسلحہ، چوری اور چھینی گئی 25موٹر سائیکلیں، 4کاریں اور منشیات بر آمد کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق ،پولیس نے 25ہوٹلوں کو سرچ کرکے 55افراد کو حراست میں لیا،بائیو میٹرک کے بعد 20افراد سے تفتیش کے بعد 15افراد کو تھانے منتقل کیا، ملزم فرحان عرف ہڑا ہڑی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکی گئی،پولیس نے مسافر خانوں کے دو منیجرز کو بھی تحویل میں لیا،نیپئر پولیس نے نیپئر چوک جاپانی روڈ کا محاصرا کرکے المجید ہوٹل ، النثار ہوٹل، بلوچ ہوٹل ہزارہ ہوٹل کی سرچنگ کی مسافروں کا ریکارد چیک کیا مسافروں کی بائیو میٹرک کی ،نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج کے عمر فاروق کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوارن گھر گھر تلاشی لی ،سولجر بازار کی حدود میں بھی پولیس نے کومنگ آپریشن کیا،گلستانِ جوہر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران جدید اسلحہ، چوری کی گئی، چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بر آمد کرلیں ،گلستانِ جوہر موڑ کے قریب پولیس نے رہائشی عمارت میں سرچ آپریشن کیا، اس موقع پر پولیس کی 1بکتر بند اور 8موبائلیں استعمال کیں، اسلحہ، چوری کا سامان بر آمد کیا گیا۔

تازہ ترین