• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم جماعتوں نے ایکدوسرے کو بندگلی میں دھکیل دیا‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی،سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑاورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔پی پی اپناکھیل کھیل رہی ہے۔پی ڈی ایم میں روز اول سے ایک دوسرے پر بے اعتمادی سے دراڑیں پڑ چکی ہیں اپنے ذاتی مفادات کے لئے قوم کواکسایا جارہا ہے اب ان کا فلسفہ اور نظریہ اقتدار کی ہوس اور ذاتی مفادات کا حصول ہے‘ قوم کو صرف جھوٹ اور فریب کے نعروں سے ورغلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کے خلاف بغاوت ،آئین اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے سے ملک وقوم مشکلات و مسائل کی دلدل میں مزید دھنس جائے گی۔ استعفوں پر بار بار موقف تبدیل کرنے سے واضح ہوچکا ہے کہ استعفیٰ کی نمائش سے دبائو ڈالا جارہا ہے ایک طرف سے ضمنی الیکشن اور سینٹ انتخابات میں حصہ لیا جارہا ہے تو دوسری طرف جنوری میں استعفے پیش کئے جارہے ہیں اپوزیشن اپنے دعوئوں پر تذبذب کا شکار ہے ۔اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی مثبت یا مشترکہ ایجنڈا نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا واویلا کرنے والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی پاکستان کاہرمعاملے میں موقف روزروشن کی طرح واضح ہے۔
تازہ ترین