• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی نے سب سے زیادہ نقصان عالم اسلام کو پہنچایا، حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75ویں سیشن اور پچاسویں اجلاس میں مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور برداشت کے کلچر کے فروغ کی سعودی قرارداد کی منظوری کو سنگ میل قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی نے سب سے زیادہ نقصان اسلام اور مسلمانوں کو پہنچایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت ام البنین کی شہادت کی مناسبت سے ایام مادر عباس علمدارکی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عقائد دوسروں پر مسلط کرنے کی لہر کے دوران انسانیت کے ورثے کو نقصان پہنچایا گیا اور اس کے فوائد صیہونیت اٹھاتی رہی، خدارا مسلم حکمران ماضی سے سبق سیکھیں اور شیطانی قوتوں کے خلاف باہم متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ام البنین کا نام تاریخ میں آفتاب و مہتاب کی طرح جگمگا رہا ہے۔
تازہ ترین