• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، خادم رضوی سے کیا وعدہ پورا کریں، جلیل شرقپوری کا مطالبہ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ وزریراعظم عمران خان تحریک لبیک کے سابق سربراہ خادم رضوی (مرحوم) سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔

شرق پور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فرانس کا سفارتخانہ بند کروا کر سفیر کو واپس بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت موجود ہے عدم اعتماد ممکن نہیں۔


رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے روکنے کے لیے سیاستدانوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔

انہوں نے دوران گفتگو سابق وزیراعظم اور اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کو  بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ خزانہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے پر محب وطن مزاحمت کرے تو درست اقدام ہے۔

جلیل شرقپوری نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف عدالتوں سے جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے ہیں انہیں اپنے اس اقدام پر شرم آنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم میاں نواز شریف کے جھوٹ، دھوکے اور فراڈ پر طبلہ نہیں بجا سکتے ہیں۔

تازہ ترین